حیدرآباد ۔16 ستمبر (اعتماد نیوز) کانگریس پارٹی قائدین نے بہار انتخابات
کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے ہر ماہ منعقد کئے جانے والے پروگرام من کی
بات پر پابندی سے متعلق قومی الیکشن کمیشن سے
رجوع ہوئے ہیں۔ کانگریس
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی من کی بات پروگرام کے ذریعہ بہار
انتخابات میں اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اور مختلف اسکیمات کے اعلان کے ذریعہ
بہار کے ووٹروں کو گمراہ کر سکتے ہیں۔